ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل : سوشیل میڈیا پر وزیر اعظم اور بی جے پی لیڈر کی ہتک آمیز تصویر پوسٹ : الیکشن کمیشن سے کارروائی کا مطالبہ

بھٹکل : سوشیل میڈیا پر وزیر اعظم اور بی جے پی لیڈر کی ہتک آمیز تصویر پوسٹ : الیکشن کمیشن سے کارروائی کا مطالبہ

Thu, 11 Apr 2019 22:23:02    S.O. News Service

بھٹکل:11؍اپریل (ایس او نیوز) سوشیل میڈیا پر وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی لیڈر شوبھا کرندلاجے کی ہتک آمیز تصویر پوسٹ کرنے پر مرڈیشور کے مکین شیکھر نائک کے خلاف کارروائی کی مانگ کرتے ہوئے کرناٹکا   بی جےپی نے الیکشن کمیشن سے تحریری شکایت کی ہے۔ 

بی جے پی کی طرف سے سونپی گئی شکایت  میں کہاگیا ہے کہ سوشیل میڈیا پر پوسٹ کی گئی تصاویر سے انتخابی ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی ہوتی  ہے۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق الیکشن کمیشن اس تعلق سے  ملزم کے خلاف کارروائی کرنے پولس افسران کو حکم جاری کے امکانات ہیں۔ 


Share: